ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سدارمیا کا دعویٰ، کرناٹک میں کبھی بھی ہو سکتے ہیں وسط مدتی انتخابات

سدارمیا کا دعویٰ، کرناٹک میں کبھی بھی ہو سکتے ہیں وسط مدتی انتخابات

Mon, 26 Aug 2019 20:11:55    S.O. News Service

بنگلور و، 26 اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا) کرناٹک میں کبھی بھی وسط مدتی انتخابات ہو سکتے ہیں۔یہ دعوی کانگریس لیڈر اور سابق وزیر اعلی سدارمیا نے کیا۔سدارمیا نے پیر کو کہا کہ میں نے اپنی پارٹی کارکنوں سے تیار رہنے کو کہا ہے۔یدی یورپا حکومت طویل نہیں چلے گی۔باغی ممبران اسمبلی کے ساتھ حکومت چلانا آسان نہیں ہے۔ایک کنڑ کہاوت کا ذکر کرتے ہوئے سدارمیا نے کہاکہ جو بچے صرف دودھ پیتے ہیں وہ زندہ نہیں رہ سکتے، پھر زہر پینے والے بچے کس طرح بچیں گے۔کرناٹک میں ابھی حال ہی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت بنی ہے۔اس سے پہلے کانگریس اور جنتا دل سیکولر (جے ڈی ایس) کی ملی جلی حکومت چل رہی تھی۔اتحاد سے بہت ممبران اسمبلی کے استعفیٰ کے بعد کمارسوامی کی حکومت گر گئی،بعد میں بی جے پی کی جانب سے بی ایس یدی یورپا نے حکومت بنائی اور وزیر اعلی بنے۔بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد کانگریس حملہ آور ہے،اگرچہ جے ڈی ایس اپنے سابق ساتھی سدارمیا پر ہی نشانہ بنا رہی ہے لیکن کانگریس کئی محاذوں پر بی جے پی کو گھیر رہی ہے۔سدارمیا کا بیان اسی تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔


Share: